اہم خبریںتازہ ترینتجارت

سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ

کراچی(اے ون نیوز)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بہت بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج جمعہ کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں اچانک 141 ڈالر کا بڑا اضافہ ہونے کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 358 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ کے اثرات مقامی سطح پر بھی نظر آئے جہاں صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 14 ہزار 100 روپے کا بڑا اضافہ ہوا اور نئی قیمت 4 لاکھ 56 ہزار 900 روپے فی تولہ ہوگئی۔

اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 12 ہزار 089 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 91 ہزار 718 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 167روپے کے اضافے سے 5ہزار 504روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 143روپے کے اضافے سے 4ہزار 718روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی ہے۔

عالمی سطح پر سال 2026ء میں فی اونس سونے کی قیمت 5ہزار ڈالر کی سطح پر آنے کی پیشگوئیوں، چین برازیل بھارت سعودی عرب دبئی سمیت دیگر ممالک کے سینٹرل بینکوں کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ اور امریکا روس جرمنی میں گولڈ کوائن کی عمومی خریداری سرگرمیوں نے سونے کو قابل اعتماد اور محفوظ دھات کا تصور دیدیا ہے جس سے سونے کی عالمی ومقامی قیمتیں تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچ گئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button