
گجرات (اے ون نیوز)گجرات میںکوئلوں کی انگیٹھی جلا کر سوئے ہوئے 5بچے دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق بچوں کی والدہ ڈاکٹر سے رپورٹ لیکر گھر پہنچی تو تمام بچے بے ہوش پڑئے تھے، بچوں کو ریسکیو نے ہسپتال منتقل کر دیا ،ڈاکٹروں نے بچوں کی موت کی تصدیق کردی ۔
والدہ کے مطابق بچوں نے کمرے میں کوئلے جلا رکھے تھے،گجرات مرنے والے چار بچے حقیقی بہن بھائی تھے،ریسکیو ذرائع کے مطابق مرنےوالوں میں 13 سالہ لائبہ شفیق ،11 سالہ ہاشم شفیق ، 10 سالہ ہادی شفیق، 6 سالہ حنان شفیق ،6 سالہ سالم فیاض بھی شامل ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بدقسمت خاندان بکرا منڈی کے قریب رہائش پذیر تھا ۔