لاہور(اے ون نیوز ) پاکستان کا حج 2019کا حج کوٹہ بحال ،حج 2023ءمیں پاکستان سے ایک لاکھ 79ہزار 210افراد حج کی سعادت حاصل کریں گے۔
حج 2023ءکا ایم او یو سائن ہو گیا وفاقی وزیر مذہبی امور مولانا مفتی عبدالشکور کی قیادت میں سیکرٹری آفتاب اکبر دورانی، جوائنٹ سیکرٹری آفتاب خان مروت، ڈی جی حج ساجد منظور اسعدی، ترجمان پاکستان حج مشن عبدالمالک ،چیئرمین ہوپ جمال ترہ کئی معاہدہ سائن کرنے کی تقریب میں شریک ہوئے۔
سعودی وزیر حج اور وفاقی وزیر حج پاکستان نے حج 2023ءکے معاہدے پر سائن کئے حج 2019ءکے بعد دو سال حج نہیں ہو سکاتھا حج 2022ءمیں ایک لاکھ کا کوٹہ دیا گیا تھا 60فیصد پرائیویٹ سکیم 40فیصد سرکاری سکیم میں تقسیم کی گئی تھی۔ حج 2023ءکے لئے سعودی حکومت سے پاکستان کو حج 2023ءکے ملنے والے کوٹہ کی سرکاری اور پرائیویٹ سکیم میں تقسیم کا فیصلہ حکومت پاکستان کرکے سعودی وزارت الحج کو آگاہ کرے گی۔
جدہ میں گزشتہ روز عالمی نمائش اور حج کانفرنس کی رنگارنگ تقریب کا آغاز ہو گیا گورنر جدہ مہمان خصوصی تھے دنیا بھر کے ممالک کے وفود نمائش دیکھنے اور حج کانفرنس میں شریک ہیں حج آپریشن 2023ءمیں حصہ لینے والی ایئر لائنز ہوٹلز ٹرانسپورٹ کمپنیوں نے سٹال لگا دیئے ہیں 13جنوری کو اختتام ہوگا۔