پاکستانتازہ ترین

پاکستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ80ہزار بحال ہونے کا امکان

لاہور (اے ون نیوز) حج2023ءدنیا بھر کے لئے فیصلے9سے13 جنوری جدہ میںہونے والی حج کانفرنس کے دوران ہوںگے، پاکستان کے لئے حج کوٹہ کا اعلان اور حج2023ءکے لئے پاک سعودیہ کے درمیان حج2023ءکا ایم او یو9جنوری کو سائن ہو گا

سعودی وزارت الحج نے عالمی نمائش اور حج کانفرنس کا ایجنڈا جاری کر دیا ابتدائی سیشن میں سعودی وزیر حج اور وفاقی وزیر مذہبی امور حج2023ءکے معاہدے پر دستخط کریں گے۔پاکستان کے لئے کورونا سے پہلے حج2019ءکا ایک لاکھ80ہزار کا کوٹہ بحال ہونے کا امکان۔

پاکستان کے مطالبے پر مزید کوٹہ بھی مل سکتا ہے۔ سعودی ذرائع وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور آج جدہ جبکہ وفاقی سیکرٹری آفتاب اکبر دورانی مدینہ، جوائنٹ سیکرٹری حج آفتاب خان مروت کل جدہ پہنچیںگے۔

پہلی دفعہ ایم او یو سائن کرنے کی تقریب میں ہوپ کا 25 رکنی وفد بھی شریک ہو رہا ہے حج میں وزارت مذہبی امور حکومت پاکستان کے ذمہ داران حج2023ءکو مشکل قرار دے کر حج 2019ءکے مطابق سرکاری اور پائیویٹ سکیم میں حج2023ءمیں ملنے والے حج کوٹہ کی تقسیم ففٹی ففٹی کی بجائے60فیصد پرائیوٹ اور40فیصد سرکاری سکیم کے حق میں دینے کی تجویز دے رہے ہیں حالانکہ ذرائع نے تصدیق کی ہے حج2023ءکی پالیسی کے ابتدائی مسودے میں وزارت نے حج کوٹہ کی تقسیم ففٹی ففٹی کرنے کی تجویز دے رکھی ہے۔

ملکی معیشت کی بگڑتی ہوئی صورت حال،ریال اور ڈالر کی اڑان نے پرائیویٹ سکیم کی قیادت کو بھی پریشان کر رکھا ہے۔ سعودی وزارت الحج نے دنیا کو حج2023ءبڑے پیمانے پر کرانے کا اشارہ دیتے ہوئے تمام اسلامی ممالک کے نمائندوں کو عالمی نمائش اور حج کانفرنس میں بلا لیا ہے۔

9سے13 جنوری جدہ میں حج اپریشن 2023ءمیں حصہ لینے والی تمام کمپنیوں سمیت تمام وزارتیں اپنے اپنے سٹال لگا رہی ہیں۔ معلوم ہوا ہے اس سال حج2023ءکا پہلا ایم او یو پاکستان اور سعودیہ کے درمیان سائن ہو گا۔

پاکستان حج مشن نے وفاقی وزیر مذہبی امور کی قیادت میں آنے والے وفد اور ہوپ کے چیئرمین کی قیادت میں آنے والے25رکنی سکواڈ کی جدہ مکہ مدینہ میں مصروفیت کا شیڈول بھی جاری کیا ہے۔ہوپ کے وفد کے ویزے پہلی دفعہ مفت ڈی جی حج نے لگوائے ہیں۔وفاقی وزیر فیملی کے ہمراہ آج جدہ پہنچیںگے۔

15کو مدینہ روانہ جبکہ20کو وطن واپس آئیں گے۔ وفاقی سیکرٹری اسلام آباد سے مدینہ آج پہنچیں گے۔ 13 جنوری کو جدہ سے اسلام آباد واپسی ہو گی جوائنٹ سیکرٹری حج14 جنوری کو وطن واپس آئیں گے۔ہوپ کے وفد کے ویزے گزشتہ روز لگ گئے تھے کچھ رہنما آج اور کچھ کل روانہ ہوںگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button