اہم خبریںتازہ تریندنیا

کینیڈا نے حماس اور اسلامی جہاد کے رہنماؤں پر پابندیاں لگادیں

کینیڈا نے فلسطینی مزاحمتی تنظیموں حماس اور  اسلامی جہاد کے رہنماؤں پر  پابندیاں لگادیں۔

کینیڈین وزارت خارجہ کے مطابق حماس اور  اسلامی جہاد کے 11 رہنماؤں پر  پابندیاں لگادی ہیں، پابندیوں میں حماس رہنما یحیٰ سنوار  اور  محمد الضیف بھی شامل ہیں۔

کینیڈین وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ  حماس اور اسلامی جہاد  سے علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات کے سبب  پابندیاں لگائی گئی ہیں، پابندیوں میں شامل افراد پر سفری اور اثاثے منجمد ہونےکی پابندیاں ہوں گی۔

دوسری جانب  اسرائیلی فوج کی غزہ میں شدید بمباری جاری ہے،کل سے اب تک 110 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

ادھر اسرائیلی آبادکاروں نےکرم ابو سالم کراسنگ سے غزہ جانے والی امداد پر حملہ کرکے امدادی ٹرکوں کو غزہ جانے سے روک دیا۔

شمالی غزہ میں آج 3 معصوم بچےکچھ کھانےکو نہ ملنے پر شہید ہوگئے، اقوام متحدہ کے مطابق غزہ کے لاکھوں فلسطینی بدترین قحط کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔

حماس نے غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے قطر اور مصر کی مجوزہ تجاویز کا جواب دے دیا ہے۔

قطری وزیراعظم اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے معاہدے کے فریم ورک سے متعلق حماس کا جواب ملنے کی تصدیق کر دی ہے۔

قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے حماس کے جواب کو امید افزا قرار دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button