اہم خبریںتازہ تریندنیاکینیڈا

خالصتان تحریک کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کا ہردیپ سنگھ کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان

اوٹاوا (اے ون نیوز)سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل کے بعد پیدا شدہ صورتحال کے بعد آزاد خالصتان تحریک مزید زور پکڑ گئی۔ ہردیپ سنگھ کے قتل کے خلاف دنیا بھر کی سکھ برادری میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

خالصتان تحریک کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے ہردیپ سنگھ کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کردیا ،کہتے ہیں بھارت کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیں گے۔ خالصتان تحریک ریفرنڈم کی کامیابی پر بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

انہوں نے مزید کہا بھارت ٹوٹے گا، پنجاب آزاد ہو کر خالصتان بنے گا۔ ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارتی حکومت اور اس کی خفیہ ایجنسی ملوث ہے۔

گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ ہم بین الاقوامی قوانین کے مطابق چلیں گے۔ بھارتی پنجاب کے لوگ آزادی چاہتے ہیں، ہمارا راستہ ریفرنڈم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری تحریک لندن میں31 اکتوبر2021 کو 30 ہزار لوگوں سے شروع ہوئی جو اب ایک لاکھ 30 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔ گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہردیپ سنگھ کو 18جون 2023 کو لندن گوردوارے کے باہر قتل کر دیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button