بھارت میں درندگی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے جس نے دیکھنے اور سننے والوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق افسوسناک واقعہ بھارت کے شہر بارہ بنکی میں پیش آیا جہاں بسارا گاؤں کے رہائشی انیل کمار نے بیوفائی کے شبہ میں اپنی بیوی وندنا کا سر دھڑ سے جدا کر دیا۔
بھارتی پولیس کے مطابق انیل کا اپنی بیوی وندنا کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا جس دوران غصے سے بپھرے انیل نے تیز دھار آلے سے بیوی کا س دھڑ سے الگ کر دیا۔
یہی نہیں افسوسناک واقعے کے بعد انیل بیوی کا کٹا سر ایک ہاتھ میں اور دوسرے ہاتھ میں تیز دھار آلہ لیے سڑک پر گھومتا رہا۔
بعد ازاں مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد انیل کو گرفتار کرلیا گیا اور انیل سے معاملے پر تفتیش جاری ہے۔