اہم خبریںتازہ ترینکینیڈا

کینیڈا،ہردیپ سنگھ نجر قتل کیس میں بڑی پیش رفت ،چوتھا بھارتی شہری گرفتار

اوٹاوا(اے ون نیوز )کینیڈین پولیس نے سکھ علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ملوث چوتھے بھارتی شہری کو بھی گرفتار کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 22 سال کا امن دیپ سنگھ پہلے ہی اسلحہ کیس میں گرفتار تھا جس پر فرسٹ ڈگری قتل اور قتل کی سازش کے الزامات ہیں۔تحقیقاتی ٹیم کا کہنا ہے کہ امن دیپ سنگھ کو 11 مئی کو گرفتار کیا گیا۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل کینیڈا پولیس نے ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ملوث 3 بھارتی افراد کو گرفتار کیا تھا۔کینیڈین پولیس کے مطابق 22 سالہ کرن برار، 22 سالہ کمل پریت سنگھ اور 28 سالہ کرن پریت سنگھ کئی سال سے صوبہ البرٹا میں رہ رہے تھے۔ہردیپ سنگھ نجر کو گزشتہ سال جون میں گورونانک گوردوارے کے دروازے پر قتل کر دیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button