اہم خبریںتازہ تریندنیا

شامی باغیوں نے ایک اور اہم شہر پر قبضہ کرلیا

دمشق(اے ون نیوز) تحریر الشام ملیشیا اور دیگر باغی گروہوں نے شام کے اہم شہر حماہ پر قبضہ کرلیا۔اس سے قبل شامی فوج کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ فوجی یونٹوں کو حماہ شہر کے باہر ری پوزیشن کیا گیا ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیم شامی آبزرویٹری نے بھی باغیوں کی جانب سے حماہ شہر کےگورنرہاؤس پر قبضے کا دعویٰ کیا تھا۔شامی آبزرویٹری نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ حکومت مخالف باغیوں نے حماہ سینٹرل جیل سے تمام قیدیوں کورہا کردیا ہے۔

تاہم شام کی مسلح افواج نے باغیوں کے حماہ گورنریٹ پرقبضےکی تصدیق نہیں کی ہے۔غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق 2011 سے جاری خانہ جنگی کے دوران حماہ شہر اب تک حکومت کے کنٹرول میں ہی رہا تھا۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق حماہ پر قبضے کے بعد باغی حمص شہر پر قبضہ کرسکتے ہیں جس کے نیتجے میں دارالحکومت دمشق کا ساحلی علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوجائے گا جہاں روسی فوج کا بحری اور فضائی اڈہ موجود ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button