اہم خبریںپاکستانتازہ ترینتجارت

آئی ایم ایف نے پھربڑا مطالبہ کر دیا،جان کر پاکستانی کانوں کو ہاتھ لگائیں گے

اسلام اباد (اے ون نیوز)مہنگائی کے مارے عوام کے لئے بری خبر، عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) نے پھر ڈومور کا مطالبہ کر دیا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف 10 جولائی سے قبل بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ چاہتا ہے اور عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ یکم جولائی سے پیشگی اقدامات کے تحت نرخوں میں اضافے پر عملدرآمد کیا جائے۔

آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی مہنگی کرنے کیلئے نیپرا کے فیصلے پر فوری عملدرآمد کیا جائے، نئے مالی سال میں گیس کے ریٹ بڑھا کر سبسڈی کنٹرول کی جائے اور نئے قرض پروگرام کیلئے آئی ایم ایف کی پیشگی شرائط پر عملدرآمد کیا جائے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے وفد کاجولائی کے دوسرے ہفتے میں پاکستان آنے کا امکان ہے، آئی ایم ایف نے بجٹ میں سخت معاشی فیصلوں کو سراہا ہے اور مشکل معاشی فیصلے معیشت کیلئے ضروری قرار دیئے ہیں۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف نے وفاقی بجٹ میں ٹیکس کی چھوٹ اور رعایتیں ختم کرنے کے فیصلے کی بھی تعریف کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button