اڈیالہ(اے ون نیوز)بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے رہائی کے امکانات بڑھ گئے،27 جون کو عدت میں نکاح کیس میں بریت ہوئی تو بانی پی ٹی آئی رہا ہوجائینگے،عدت میں نکاح کیس کی سزا کے سوا بانی پی ٹی آئی کی تمام سزائیں ختم ہوچکی ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کی تاحال کسی نئے کیس میں گرفتاری نہیں ڈالی گئی،190 ملین پاو¿نڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور ہوچکی ہے،توشہ خانہ کیس کی سزا اسلام آباد ہائی کورٹ نے معطل کردی ہے،سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی بری ہوچکے ہیں۔
لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد میں درج 9 مئی کے تمام کیسز میں بانی پی ٹی آئی ضمانت پر ہیں،ایف آئی اے ریاست مخالف وڈیو ٹویٹ پر بانی پی ٹی آئی سے دو بار تفتیش جیل میں تفتیش کرچکی ہے،اداروں اور اسکے سربراہان کے خلاف بیانات پر بھی ایک کیس تیاری کے مراحل میں ہے۔
نیب کی جانب سے توشہ خانہ کے ایک اور کیس میں ریفرنس دائر کرنے کی نوید ہے،فی الوقت بانی پی ٹی آئی کے خلاف کوئی نیا کیس کہیں پر بھی دائر نہیں ہوا،اگلے چوبیس گھنٹوں میں کوئی نیا کیس دائر نہ ہوا تو بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل سے رہا ہونگے۔