کراچی(اے ون نیوز) سابق گورنر سندھ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عمران اسماعیل کو ڈیفینس فیز 8 کے قریب سے حراست میں لیا گیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو درخشاں تھانے منتقل کردیا گیا ہے ،سرکاری قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کے ہاتھوں ہوئی ہے۔