پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی کے ثبوت "لے کر اگلے ہفتے سپریم کورٹ جا رہے ہیں.
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو جو خط بھجوایا، اس میں دراصل آئی ایم ایف پاکستان میں فری اینڈ فئیر الیکشن کی بات کی تھی۔ آئی ایم ایف سے سے قرض لینے سےپہلے ملک میں سیاسی استحکام ضروری ہے۔ سیاسی استحکام تب آئے گا جب عوام کو اس کا چوری ہونے والا مینڈیٹ واپس کیا جائے گا۔ خود اپنی حکومت میں آئی ایم ایف سے قرضے لینے کے متعلق عمران خان نے کہا کہ ہمیں 2018 میں حکومت ملی تو ریکارڈ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تھا، آئی ایم ایف کے پاس نہ جاتے تو کیا کرتے۔عمران خان نے کہا کہ یہاں جو اقتدار میں آتا ہے اسکے کیسز ختم ہو جاتے ہیں،کل میں اقتدار میں آیا تو میرےمقدمے بھی ختم ہو جائیں گے۔