اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

شہبازشریف کوبچانے والا شخص جنرل ریٹائرڈ باجوہ ہیں،عمران خان

لاہور)اے ون ٹی وی رپورٹر)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم صرف اللہ سے ڈرتے ہیں،پی ٹی آئی کارکنان نے جذبے کےساتھ جیل بھرو تحریک میں شرکت کی،کارکنوں کو اپنی حوصلہ افزائی کیلئے نہیں بلکہ ان کا شکریہ ادا کرنے کیلئے بلایاہے،ہم صرف اللہ سے ڈرتے ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا میں ایک ہجوم کو قوم بنتے دیکھ رہاہوں،آپ کو کبھی کسی کے سامنے نہیں جھکنے دوں گا،یہ ہماری حقیقی آزادی کی جنگ ہے،پاکستان آج بدترین حالات سے گزرہاہے۔

غریب تاریخ کی سب سے زیادہ مہنگائی میں ڈوب گیاہے،کارکن جب جیل میں تھے تو پل پل کی خبر مل رہی تھی،جن کو ملک پر مسلط کیا گیا ان کے پیسے باہر پڑے ہیں،شہباز شریف کو 16ارب روپے کے کیس میں سزا ہونے والی تھی، جنرل ریٹائرڈ باجوہ نے اس شخص کو بچا کر وزیراعظم بنایا۔

عمران خان نے کہاوزیرداخلہ رانا ثنا ءاللہ سب سے بڑا جرائم پیشہ شخص ہے،وزیراعظم پیسے مانگ رہاہے مگر لوگ اسے ٹھکرارہے ہیں،شہبازشریف کوبچانے والا شخص جنرل ریٹائرڈ باجوہ ہیں،آصف زرداری جو پیچھے بیٹھ کر یہ سارا کھیل کھیل رہے ہیں،آصف زرداری دنیا میں مانا ہوا چور ہیں، ان لوگوں کے پیسے باہر ہیں اور یہ دوسروں سے پیسے مانگ رہے ہیں،دنیا کو پتہ ہے اوپر بیٹھے لوگ چور ہیں جن کا پیسہ باہر ہے،ای سی ایل میں ان کے نام ڈالیں تو یہ خوفزدہ ہوجاتے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا میرا نام ای سی ایل میں ڈال دیں کیونکہ مجھے باہر جانا ہی نہیں،اسحاق ڈار ن لیگ کی حکومت میں باہر بھاگاتھا،مریم نواز پاناما کیس میں گرفتار ہوئی تھی،مجھے راستے سے ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے،عدالت کہتی ہے سیکیورٹی دیں اور یہ لوگ بھاگ جاتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button