اہم خبریںتازہ تریندنیا

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیرخارجہ اور رفقا کی نماز جنازہ ادا

تہران،اسلام آباد (اے ون نیوز) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیرخارجہ اور رفقاءکی نماز جنازہ تہران میں ادا کردی گئی۔

ایرانی صدر ابرا ہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی میتیں تبریز میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد طیارے کے ذریعے تبریز سے تہران لائی گئیں، ایئرپورٹ پر جاں بحق ایرانی صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے تہران میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر کی نماز جنازہ پڑھائی،غیرملکی میڈ یا کے مطابق ایرانی صدر کی آخری رسومات میں نماز جنازہ میں وزیر اعظم شہبازشریف اوروزراء، فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ سمیت دنیا بھر کے رہنما و¿ ں نے بھی شر کت کی ، روس، ترکیہ اور افغانستان سمیت دیگر ممالک نے بھی نماز جنازہ میں اپنے نما ئند ے بھیجے ۔

ابراہیم رئیسی کی تدفین آج جمعرات کو آبائی شہر مشہد میں روضہ امام علی رضاؑ کے احاطے میں کی جائیگی۔ گزشتہ روز سے ایرانی صدر کی آخری رسومات کا آغاز تبریز میں ہوا ، تبریز میں بھی ایرانی صدر اور ان کے رفقاءکی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد شریک ہوئے اور مرحومین کیلئے دعا ئے مغفرت کی۔آخری رسومات کے سلسلے میں ایران میں تعزیتی اجتماعات بھی جاری ہیں ، تہران، نجف ، تبر یز ودیگر شہروں میں سوگوار بڑی تعداد میں موجود ہیں اور اپنے رہنما کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ کی وفات پر تعزیت کیلئے تہران میں ہیں، وزیر اعظم کے ہمراہ ڈپٹی وزیر اعظم و وزیر خا ر جہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ہیں ۔

ترجما ن دفتر خارجہ کے مطا بق وزیر اعظم شہباز شر یف ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای ، قائم مقام صدر ڈاکٹر محمد مخبر سے بھی ملاقاتیں کیں اورتعزیت سمیت دلی افسوس کا اظہار کیا، وا ضح رہے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی 3روز قبل ہیلی کاپٹر حادثے میں وزیر خارجہ اور دیگر سمیت جاں بحق ہو گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button