پاکستان کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ایران کو آپریشن ’مرگ بر سرمچار‘ کی صورت میں بھرپور جواب دیا گیا ہے۔
پاکستان کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کو آپریشن مرگ بر، سرمچار کا نام دیا گیا ہے، مرگ بر ایران کی سرکاری زبان فارسی کا لفظ ہے جس کے معنی ’مردہ باد، تباہی اور موت کا آنا‘ کے ہیں جب کہ سرمچار بلوچی لفظ ہے جس کے معنی ‘سر قربان کرنے والا’ یا ‘جان نثار کرنے والا’ ہے اور یہ بلوچ عسکریت پسند اپنے لیے استعمال کرتے ہیں۔
اس انٹیلی جنس آپریشن کا نام ’آپریشن مرگ بر سرمچار‘ رکھا گیا جس کے معنی ہیں ’سرمچاروں کی موت‘۔
ایران میں موجود دہشتگرد خود کو ’سرمچار‘ کہلواتے ہیں۔
اس کے علاوہ پاکستان کے صوبے بلوچستان میں بھی کئی علیحدگی پسند شدت پسندوں کو سرمچار کہا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے جمعرات کی صبح ایران کے صوبے سیستان میں دہشتگردوں کی مخصوص پناہ گاہوں کو نشانا بنایا ہے، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سیستان میں انٹیلی جنس بیسڈ پاکستانی آپریشن میں متعدد دہشت گرد مارے گئے۔