اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

190 ملین پاونڈ ریفرنس: عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت منظور کر لی

اسلام آباد (اے ون نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاو¿نڈ ریفرنس کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت منظور کر لی، عدالت نے 10 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔

عدالت نے محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا، 14 مئی کو دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل ڈویڑن بینچ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

9 جنوری کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد کی تھی جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا گیا اور 26 فروری کو پہلی سماعت مقرر ہوئی۔

پہلی کچھ سماعتوں کے دوران سائفر کیس میں سزا کے خلاف ہی سماعت ہوئی جبکہ درخواست ضمانت پر کارروائی نہ ہو سکی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے 28 مارچ کو پہلی باقاعدہ سماعت کی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاو¿نڈز نیب کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ گزشتہ روز محفوظ کیا تھا۔

واضح رہے کہ دیگرمقدمات کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی کی ابھی رہائی نہیں ہو سکے گی، 9 مئی سمیت سائفرکیس، عدت کیس زیر سماعت ہے، 190 ملین پاو¿نڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کوریلیف ملا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button