اہم خبریںپاکستانتازہ ترینخیبر پختونخواہ

پشاور،سکیورٹی فورسز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی،4 اہلکار شہید، دہشتگرد کمانڈرسمیت 3 دہشتگرد ہلاک

پشاور(اے ون نیوز)پشاور میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈرعبدالرحیم سمیت 3 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پشاور کے علاقے حسن خیل میں سکیورٹی فورسز اور پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا،آئی ایس پی آر نے بتایاکہ آپریشن کے دوران شدیدفائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے اور ہلاک دہشت گردوں میں ہائی ویلیو ٹارگٹ دہشت گرد کمانڈر عبدالرحیم بھی شامل ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہناتھاکہ دہشت گردوں سے مقابلے میں مادر وطن کے 4 بہادر بیٹے شہید ہوگئے جن میں صوابی کا 24 سالہ سپاہی محمد ادریس، کوہاٹ کے 34 سالہ سپاہی بادام گل شامل ہیں،آئی ایس پی آر کے مطابق سی ٹی ڈی کے سب انسپکٹر تاج میر شاہ اور اے ایس آئی محمد اکرم بھی شہدا میں شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایاکہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، دہشت گرد کمانڈر عبدالرحیم قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا، حکومت نے اس کے سر کی قیمت 60 لاکھ روپے مقرر کررکھی تھی، وہ متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھا،آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد کمانڈر 26 مئی کو کیپٹن حسین جہانگیر شہید اور حوالدار شفیق اللہ شہید کی شہادت کا ذمہ دار تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button