اہم خبریںپاکستانتازہ ترینخیبر پختونخواہ

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 7 خوارج ہلاک، لانس نائیک شہید

راولپنڈی(اے ون نیوز)سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں دو کارروائیوں میں 7 خوارج کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 10 اور 11 دسمبر کی درمیانی شب سیکورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا گیا۔

آپریشن کے دوران فورسز نے خوارج کے مقام پر مؤثر طریقے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں چار خوارج جہنم واصل ہوئے۔

دوسری کارروائی شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں کی گئی جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں مزید 3 خوارج کو ہلاک کیا گیا۔

تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران مٹی کے ایک بہادر فرزند لانس نائیک محمد امین (عمر: 34 سال، ساکن ڈسٹرکٹ فیصل آباد) نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button