راولپنڈی(اے ون نیوز)پاک فوج نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سینئر فوجی افسر پر بے بنیاد الزامات لگائے ہیں ۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے بغیر کسی ثبوت کے ایک حاضر سروس سینئر فوجی افسر پر انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور بے بنیاد الزام عائد کیا ہے۔
یہ من گھڑت اور بدنیتی پر مبنی الزام انتہائی افسوسناک، قابل مذمت اور ناقابل قبول ہے۔
ہم متعلقہ سیاسی رہنما سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ قانونی راستے کا سہارا لیں اور جھوٹے الزامات لگانا بند کریں۔ ادارہ واضح طور پر جھوٹے اور غلط بیانات اور پروپیگنڈے کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔