
جدہ ( اے ون نیوز)سنگلز فائنل میں حسن عثمانی نے ٹاپ سیڈ ترکمانستان کے سلیمان ہودیباردیو کو شکست دی-
پاکستانی کھلاڑی کی جیت کا اسکور 3-6 اور 1-6 رہا،ڈبلز میں حسن عثمانی نے سلیمان ہودیباردیو کیساتھ جوڑی بنائی اور سعودی عرب کے انس الزاہرانی اور سہیل التاجی الفاروق کو سات پانچ، چار چھ اور دس اٹھ سے ہرایا،ٹینس لیجنڈ سپین کے رافیل نڈال اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے
حسن عثمانی نے کہارافیل نڈال نے حسن عثمانی کو ٹرافی دی،رافیل نڈال سے ٹرافی وصول کرنا میرے لئے بڑا اعزاز ہے-
پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق کی حسن عثمانی کو مبارکباد دی-