لاہور(اے ون نیوز)مولانا ابوالاعلی مودودی کے دیرینہ ساتھی چوہدری اسلم سلیمی انتقال کر گئے
چوہدری اسلم سلیمی کچھ عرصے سے علیل اور ڈاکٹرز ہسپتال میں زیر علاج تھے،منصورہ میں رہائش پذیر تھے مرحوم کی عمر 92 سال تھی
جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور طویل عرصہ نائب امیر رہے،چوہدری اسلم سلیمی نے کئی دفعہ قائم مقام امیر جماعت اسلامی پاکستان کی ذمہ داری ادا کی
مرحوم کی نماز جنازہ آج دو بجے دوپہر نماز جمعہ کے فوری بعد منصورہ میں ادا کی جائے گی