اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش آج ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب مزار قائد اعظم پر منعقد ہوگی

اسلام آباد(اے ون نیوز)بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش آج ملک بھر میں عقیدت واحترام سے منایا جائے گا۔ اس حوالے سے کراچی سمیت ملک بھر میں خصوصی تقریبات منعقد ہوں گی۔

بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب مزار قائد اعظم پر منعقد ہوگی۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا چاق وچوبند دستہ مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھالے گا جبکہ اس وقت پاک فضائیہ کے جوان مزار قائد پر گارڈز کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

بابائے قوم کے یوم پیدائش کے موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری ۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ ۔صوبائی کابینہ کے ارکان عسکری وسول حکام سمیت اہم شخصیات مزار قائد پر حاضری دیں گی۔پھولوں کی چادر چڑھائی جائیں گی اور فاتحہ خوانی کریں گی۔یہ شخصیات قائد اعظم کی خدمات پر ان کو خراج عقیدت پیش کریں گی۔

بانی پاکستان کے یوم پیدائش کی مناسبت سے ملک بھر میں سیمینار۔کانفرنسز اور دیگر تقریبات ہوں گی، ان تقریبات میں قائد اعظم محمد جناح کو ان کی برصغیر کے مسلمانوں کے لیے آزاد اور خود مختار پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے کی گئی جدوجہد پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button