لاہور (اے ون نیوز) جوائنٹ سیکرٹری حج عثمان سروش علوی کی طرف سے اپنا تبادلہ کروانے کا نوٹیفیکیشن جاری ہوتے ہی حج کوٹہ کی خرید و فروخت کرنے والا مافیا ایک دفعہ پھر میدان میں آ گیا۔
چارٹرڈ فرم کے ساتھ مل کر نمبر بڑھانے والے بھی سرگرم مخصوص لابی عثمان سروش علوی کی جگہ من پسند جوائنٹ سیکرٹری حج لگوانے کے لئے سفارشوں میں مصروف حج 2019ءمیں سرکاری سکیم کے حاجیوں کے لئے عمارتوں کے حصول میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں اور آڈٹ میں بڑے پیمانے میں غلطیوں کی نشاندہی پر ایکشن کی تیاری آخری مرحلے میں تھی کہ اچانک جوائنٹ سیکرٹری حج کی نکٹا میں ذمہ داری کا نوٹیفیکیشن سامنے آ گیا۔
حج کوٹہ مافیا کی طرف سے عثمان سروش علوی کا تبادلہ کروانے کا دعویٰ ذرائع سے معلوم ہوا ہے حج کوٹہ مافیا اور حج 2023ءمیں مکہ مدینہ میں سرکاری حج سکیم کی عمارتوں میں لمبی دیہاڑی لگانے کا خواہش مند ہے۔ یہ گروہ عثمان سروش علوی کو راستے کا کانٹا سمجھتا ہے کیونکہ جوائنٹ سیکرٹری حج نے حج کوٹہ کے حصول کے لئے چارٹرڈ کمپنی کی بڑے پیمانے پر ہونے والی دونمبری پکڑ کر انرول کمپنیوں کو فارغ کرنے کی تجویز دی تھی جس پر نمبر لگانے والے گروہ کے کروڑوں روپے ڈوبنے کا خدشہ تھا انہوں نے وزارت مذہبی امور کی طرف سے نئی انرولمنٹ کی تجویز کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ سے حکم امتناعی حاصل کر رکھا ہے۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ ڈی جی حج مکہ اور ڈائریکٹر حج مکہ کی فارن سروس کی مدت یکم نومبر سے ختم ہو چکی ہے ڈی جی واپس کر چکے ہیں نئے دی جی اور ڈائریکٹر کی تعیناتی کا پراسس مکمل نہ ہونے پر ڈائریکٹر حج ساجد منظور اسعد کو 6ماہ کی توسیع دی گئی ہے جو حج کی ابتدائی تیاریاں کریں گے معلوم ہوا ہے ایڈیشنل سیکرٹری بھی ڈی جی حج بننے کے امیدوار ہیں سیکرٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری کی ثمری کی منظوری نہیں دی ہے وزارت مذہبی امور میں دھڑے بندی کا تاثر ختم نہیں ہو سکا ہے۔