اہم خبریںتازہ ترینتجارت

پاکستانی روپے کے مقابلے میں افغان کرنسی مستحکم ، مہنگائی میں بھی کمی

کابل(اے ون نیوز)پاکستانی روپے کے مقابلے میں افغان کرنسی مستحکم ، مہنگائی میں بھی کمی

ورلڈ بینک کی جانب سے افغانستان کے معاشی حالات پر مبنی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔

ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں افغان کرنسی 29.3 فیصد مستحکم ہوئی۔

افغانستان میں گزشتہ سال کے مقابلے میں مہنگائی 9 فیصد سے زائدکم ہوئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں 12 فیصد کمی دیکھی گئی اور مہنگائی میں کمی کی وجہ طلب میں کمی، رسد میں اضافہ ہے۔

ورلڈ بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان میں مہنگائی میں کمی کی دوسری وجہ کرنسی ایکسچینج ریٹ مستحکم ہونا ہے۔

ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق افغان کرنسی کے استحکام کی ایک وجہ اندرون ملک خرید و فروخت میں ڈالر کے استعمال پرپابندی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button