اہم خبریںپاکستانتازہ ترینسندھ

کراچی پولیس ہیڈ آفس پر حملہ کرنےوالے دہشتگرد کہاں کے رہائشی تھے؟تفصیلات سامنے آ گئیں

کراچی(اے ون نیوز)کراچی پولیس ہیڈ آفس میں مارے جانے والے تینوں حملہ آور مبینہ دہشت گردوں کی شناخت ہو گئی۔

کراچی شارع فیصل پر پولیس ہیڈ آفس میں گزشتہ شب دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔ جس کے بعد پولیس آپریشن کے دوران تینوں حملہ آور مارے گئے جبکہ رینجرز و پولیس اہلکار سمیت 4 افراد شہید اور 19 زخمی ہوئے۔

دہشتگردوں کے حملے میں زخمی ہونے والوں میں 8 پولیس اہلکار، 9 رینجرز جوان اور ایک ریسکیو اہلکار شامل ہے۔

مارے جانے والے ایک حملہ آور کی شناخت کفایت اللہ کے نام سے ہوئی جس کا رہائشی تعلق لکی مروت سے تھا جبکہ دوسرے دہشتگرد کی شناخت زالا نور کے نام سے ہوئی جو شمالی وزیرستان سے تعلق رکھتا تھا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے جسم پر نصب 2 خودکش جیکٹس اور 8 گرنیڈ ملے۔ تمام دستی بم ناکارہ حالت میں ملے اور ممکنہ طور پر پھینکے گئے دستی بم پھٹ نہیں سکے۔ دہشت گردوں کی خود کش جیکٹس میں 6 کلو گرام بارودی مواد تھا۔

ڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدر کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں نے عمارت کو کلیئر کرایا۔ کلیئرنس آپریشن میں پاک فوج ایس ایس جی کی 2 ٹیمیں اور رینجرز کے اسپیشل آپرشنز ونگ نے بھی حصہ لیا۔

ذرائع کے مطابق کراچی پولیس کے دفتر میں دہشت گرد شام 7 بجے کے قریب داخل ہونے میں کامیاب ہوئے اور انہوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔

واقعے کے بعد علاقے کو سیل کر کے شاہراہ فیصل کو عام ٹریفک کیلیے بند کیا گیا جبکہ دفتر کی بجلی بھی منقطع کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button