اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

میں پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کے حق میں نہیں،خواجہ آصف

لاہور(اے ون نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میں پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کے حق میں نہیں۔

لاہور میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ محمود اچکزئی کے ذریعے پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنے جارہے ہیں؟،سوال کے جواب میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ میں ایسی کسی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں، صحافی نے سوال کیا کہ آپ پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حق میں ہیں؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حق میں نہیں ہوں۔

گفتگو کے دوران صحافی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مستقبل کے حوالے سے سوال کیا جس پر خواجہ آصف نے جواب دیا کہ میں نجومی نہیں، کوئی پیش گوئی نہیں کرسکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button