اہم خبریںبرطانیہتازہ ترین

لندن،چاقو بردار نوجوان کا بچوں کی پارٹی پر حملہ،ہلاکتیں

لندن (اے ون نیوز)ساو¿تھ پورٹ میں بچوں کی پارٹی کے دوران چاقو کے حملے میں دو بچے ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق چاقو حملے میں زخمی 6 بچوں سمیت 8 افراد کی حالت نازک ہے، جبکہ حملے کے شبہ میں 17 سال کے لڑکے کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

چاقو حملے کا یہ واقعہ بچوں کیلئے ہونے والے ٹیلر سوئفٹ ڈانس اور یوگا پارٹی کے دوران پیش آیا، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے سیاہ ہوڈی پہنی ہوئی تھی۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد انہوں نے بچوں کو چیچتے چلاتے اور بھاگتے دیکھا جو کہ انتہائی خوفناک منظر تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اس ایونٹ میں کم از کم 25 بچے موجود تھے، جن کی عمریں 6 سے 11 سال کے درمیان تھیں، حملے کے بعد بچے زخمی حالت میں سڑک پر دوڑتے ہوئے نظر آئے، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button