لاہور(اے ون نیوز)شاہی دیسی مرغ قورمہ بنانے کی ترکیب جو بنے گا اتنا لذیذ اور چٹخارے دار کہ آپ کے گھر والے بھی آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
اجزائ:
سرسوں کا تیل یا گھی حسبِ ضرورت
6 عدد پیاز
لونگ اور کالی مرچ 6 سے 8 عدد
آدھا کھانے کا چمچ زیرہ
چکن دیسی یا فارمی آدھا کلو
سبز الائچی 2 سے 4 عدد
لہسن اور ادرک کا پیسٹ 2 کھانے کے چمچ
نمک حسبِ ضرورت
پسی لال مرچ دو چائے کے چمچ
ہلدی ایک چائے کا چمچ
دھنیا پاو¿ڈر 1 کھانے کا چمچ
ایک گلاس پانی
دہی ایک کپ
بنانے کی ترکیب:
سب سے پہلے ایک دیگچی میں تیل ڈالیں اور پیاز ڈال کر انہیں سنہرہ فرائی کریں، اب جب پیاز ہلکی گولڈن ہو جائے تو اسے تیل سے چھان کر نکال لیں اور ایک پلیٹ میں پھیلا کر رکھ دیں۔
اب اس دیگچی میں مرغی ڈالیں، لونگ، کالی مرچ اور زیرہ شامل کریں اور ہلکا سا بھون لیں، اب اس میں ادرک لہسن شامل کریں اور بھنائی کریں، پھر اس میں پسی لال مرچ، ہلدی، نمک، دھنیا پاو¿ڈر اور سبز الائچی شامل کریں اور بھنائی کریں۔
اب اس میں ایک گلاس پانی ڈالیں اور پکنے دیں تاکہ مرغی اچھی طرح گل جائے، جب پانی خشک ہو جائے تو اس کی اچھی طرح بھنائی کر کے اس میں دہی شامل کریں اور علیحدہ کی ہوئی پیاز کو مسل کر باریک کر کے اس میں شامل کریں اور بھنائی کریں۔
جب تک تیل اور سالن الگ نہ ہو جائے تب تک اس کی بھنائی کریں اور اپنے مطابق اسے گاڑھا یا پتلہ رکھیں، 2 سے 3 منٹ دم پر لگائیں، لیجیئے تیار ہے شاہی دیسی مرغ کورمہ گرما گرم روٹی سے کھائیں۔