اہم خبریںپاکستانتازہ تریندنیا

سعودی عرب میں 5 پاکستانیوں کے سر قلم

جدہ(اے ون نیوز)سعودی عرب میں قتل، منشیات اسمگلنگ اور دہشت گردی کی سزا موت ہے جس کے لیے عموی طور پر مجرموں کے سر قلم کیے جاتے ہیں۔ چین اور ایران کے بعد سب سے زیادہ سزائے موت سعودی عرب میں دی جاتی ہے۔

سعودی عرب میں ایک کمپنی کے گارڈ کو قتل کرنے کے الزام میں 5 مجرموں کو سزائے موت دیدی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق ان مجرموں نے ایک کمپنی میں ڈکیتی کی نیت سے گھس کر دو گارڈز کو رسی سے باندھا اور تشدد کا نشانہ بنایا تھا جن میں سے ایک ہلاک ہوگیا تھا۔ ہلاک ہونے والے گارڈ کا تعلق بنگلا دیش سے تھا،

قتل کی اس ہولناک واردات پر سعودی پولیس نے 5 افراد کو گرفتار کیا تھا جنھیں مکمل اور شفاف تحقیقات کے بعد مجاز عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔ بعد ازاں اس سزا کو اپیل کورٹ اور پھر سپریم کورٹ نے بھی برقرار رکھا۔ شاہی حکم کے ذریعے سزائے موت پر عمل درا?مد کی منظوری دی گئی جس پر مجرموں کی سزائے موت پر مکہ شہر میں عمل درآمد کردیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button