اہم خبریںتازہ تریندنیا

مسجد الحرام میں تصاویر کھینچنے سے متعلق نئی ہدایات جاری

سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام میں تصاویر کھینچنے سے متعلق نئی ہدایات جاری کردیں۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے فیس بک پیج پر زائرین کے لیے مسجد الحرام میں تصاویر کھینچنے سے متعلق ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

سعودی حکومت کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ زائرین تصاویر کھینچنے سے قبل ہجوم سے دور اور محفوظ فاصلے پر کھڑے ہوں۔

ہدایات میں زائرین سے کہا گیا کہ دیگر افراد کے ذاتی و نجی لمحات کی تصاویر لینے سے گریز کریں۔

سعودی حکومت کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ زائرین کسی کی اجازت کے بغیر اس کی تصاویر نہ لیں۔

وزارت حج و عمرہ کی جانب  سے جاری ہدایات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ زائرین تصاویر کھینچنے میں زیادہ وقت نہ لگائیں اور اس کے بعد دوبارہ عبادات میں مشغول ہوجائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button