جدہ(اے ون نیوز)سعودی عرب اور کینیڈا نے 2018 کے تنازع کے باعث معطل ہونے والے سفارتی تعلقات کی مکمل بحالی پر باہمی رضامندی ظاہر کر دی ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادے محمد بن سلمان اور کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی ملاقات کے دوران ہونے والی بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے سفارتی تعلقات کی پرانی صورتحال میں بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کینیڈین حکام کا کہنا ہے کہ بینکاک کی ایشیا پیسیفک اکنامک کو آپریشن (اے پی ای سی) کی سائیڈلائن جسٹن ٹروڈو اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ہوئی ملاقات میں سفارتی تعلقات کی بحالی کا فیصلہ کیا گیا تھا، کینیڈا کی جانب سے سعودی عرب پر عائد تجارتی پابندیاں بھی اٹھائی جائیں گی۔
ان کا کہنا تھا حالیہ برسوں میں سعودی عرب ایک اہم گلوبل پلیئر کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے، سعودیہ نے سوڈان میں پھنسے کینیڈینز کے انخلا میں ہماری مدد کی اور وہ سوڈان مسئلے کے حل تلاش کرنے کیلئے بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
کینیڈین وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی معاملات اور مسائل کے حل کی تلاش کیلئے ہمیشہ ایک دوسرے سے سہمت ہونا ضروری نہیں ہے، ہمیں لوگوں سے بات چیت بڑھانے کی ضرورت ہے،واضح رہے کہ 2018 سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد کینیڈا سمیت تمام مغربی ممالک نے واقعے کی مذمت کی تھی۔
بعد ازاں سعودی عرب میں کینیڈا کے سفارت خانے کی جانب سے عربی زبان میں کی گئی ٹوئٹ کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں تلخیاں پیدا ہوئی، جس میں میں خوتین کے حقوق کیلئے کام کرنے والی کارکنان کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
سفارتخانے کی ٹوئٹ کے بعد سعودی عرب نے کینیڈا سے اپنا سفیر واپس بلوا لیا تھا، جبکہ کینیڈین سفیر کو ملک چھوڑنے اور نئی تجارت پر پابندی عائد کر دی گئی تھی،تاہم اب دونوں ممالک نے واپس پرانے سطح سے تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔