اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

لاہور،اچھرہ میں خاتون کے لباس سے مذہبی جذبات بھڑکنے کا معاملہ؟اے ون ٹی وی اصل حقیقت سامنے لے آیا

لاہور(محمد بشیر احمد سے)لاہور کے علاقے اچھرہ مین بازار میں اتوار کے روز ایک خاتون کے لباس سے لوگ مشتعل ہو گئے اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جانے لگیں سیکڑوں کی تعداد میں لوگ بازار میں جمع ہو گئے جس کے بعد خاتون کو دکان میں بند کر کے پولیس کو بلا لیا گیا۔

اے ون ٹی وی نے اصل صورتحال جاننے کے لئے فیس بک پیج ”اچھرہ کی باتیں “ کے ایڈمن علی احمد سے رابطہ کیا جس نے اصل صورتحال سے آ گاہ کیا۔

علی احمد نے اے ون ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خاتون اپنے شوہر کے ساتھ اچھرہ کے پاکستانی چوک میں پٹھورے کھانے کے لئے آئی تھی ،اس سے نے جو لباس پہنا ہوا تھا اس اس پر عربی رسم الخط میں”حلوہ“ لکھا ہوا تھا،ایک برانڈ کا کرتا تھا جس میں مختلف رسم الخط میں لفظ حلوہ تحریر تھا،پاس بیٹھے لوگوں نے اصل حقیقت کے برعکس شور مچا دیا کہ خاتون نے قرآنی آیات کی تحریر والا لباس زیب تن کیا ہوا ہے جس کے بعد شہریوں کا بہت بڑا ہجوم دکان کے باہر جمع ہو گیا۔

مشتعل لوگوں نے نعرے بازی شروع کر دی جس کے بعد صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی دیکھ کر لوگوں نے پولیس کو کال کر دی،پولیس کی خاتون اے ایس پی شہر بانو نے ہجوم کو کنٹرول کیا اور خاتون کو بحفاظت دکان نے نکال لیا،ڈولفن پولیس کے اہلکاروں نے بھی مدد کی۔

بعد ازاں خاتون نے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میرے والد حافظ قرآن ہیں میرا تعلق سنی گھرانے سے ہیں لا علمی کی وجہ سے میں نے ایسا لباس زیب تن کیا جس پر میں معذرت خواہ ہوں۔

دوسری طرف خاتون کو مشتعل ہجوم سے بچانے والی پولیس افسرکیلئے قائداعظم میڈل کی سفارش کی گئی ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ ناخوشگوار صورتحال کے دوران اپنی جان خطرے میں ڈال کر خاتون شہری کو مشتعل ہجوم سے بحفاظت بچا کر لے جانے والی ایس ڈی پی او گلبرگ لاہور اے ایس پی شہربانو نقوی کو پنجاب پولیس کی طرف سے بے مثال جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرنے پر قائد اعظم پولیس میڈل (QPM) سے نوازنے کیلئے حکومت پاکستان کو سفارشات بھجوائی جا رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button