اہم خبریںپاکستانتازہ ترینکھیل

ملتان کو شکست، لاہور مسلسل دوسری بار پی ایس ایل چیمپئن بن گیا

لاہور(اے ون نیوز)ملتان کو شکست دے کر لاہور قلندرز مسلسل دوسری بار پاکستان سپر لیگ کا چیمپئن بن گیا، لاہور پہلی ٹیم ہے جس نے پی ایس ایل میں اعزاز کا دفاع کیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کی ٹرافی کیلئے حتمی معرکہ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوا۔

دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور لاہور نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 200 رنز بنائے اور ملتان کو جیت کیلئے 201 رنز کا ہدف ملا۔
لاہور کی جانب سے عبداللہ شفیق 65، فخر زمان 39 اور شاہین آفریدی نے برق رفتار 15 گیندوں پر 44 رنز بنائے۔ شاہین آفریدی نے 5 چھکے اور 2 چوکے بھی لگائے۔

جواب میں ملتان سلطانز نے ڈٹ کر مقابلہ کیا تاہم مقررہ اوورز میں 199 رنز بناسکی اور ایک رن سے شکست کھا گئی۔

ملتان کی جانب سے رلی روسو 52 ، رضوان 34 اور خوشدل شاہ 25 رنز بناکر نمایاں رہے۔

فائنل میچ سے قبل ایونٹ کی رنگا رنگ اختتامی تقریب بھی ہوئی جس میں نامور فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button