لاہورہائیکورٹ نے 18 حلقوں کے انتخابی نتائج کیخلاف درخواستیں خارج کردیں۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے محفوظ فیصلے سنائے اور قرار دیا کہ درخواستیں قابل سماعت نہیں ہیں۔
لاہورہائیکورٹ نے درخواست گزاروں کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا حکم دیا۔
خیال رہے کہ مریم نواز، خواجہ آصف، عطا اللہ تارڑ، عون چوہدری اور عبدالعلیم خان سمیت 18حلقوں کے نتائج کو چینلج کیا گیا تھا۔
سلمان اکرم راجہ، ریحانہ ڈارسمیت دیگرنےانتخابی نتائج کے خلاف درخواستیں دائرکی تھیں۔