پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ملک احمد خان پنجاب اسمبلی کے سپیکر منتخب ہوگئے، انتخاب میں 327 اراکین نے ووٹ کاسٹ کیا، ان کو 225 ووٹ ملے ۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر کے عہدے کیلئے مسلم لیگ ن کےملک محمد احمد خان اور سنی اتحاد کے احمد خان بھچر مدمقابل تھے، ڈپٹی سپیکر کے لیے ن لیگ کے ظہیر اقبال چنڑ اور سنی اتحاد کونسل کے معین ریاض مقابل ہوں گے۔
سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی زیر صدارت اجلاس تاخیر سے شروع ہوا، مسلم لیگ ن کی نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ایوان میں آمد پر شور شرابا ہوا، سنی اتحاد کونسل اور ن لیگ کے ارکان نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے لگائے۔
اجلاس کے دوران پنجاب اسمبلی کے 4 نو منتخب ارکان نے حلف اٹھایا، حلف اٹھانے والوں میں سنی اتحاد کونسل کے حافظ فرحت بھی شامل تھے۔