لندن (اے ون نیوز)مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز لندن پہنچ گئیں۔مریم نواز کل پارٹی کے اہم اجلاس میں شرکت کریں گی، جس میں الیکشن سے متعلق اہم فیصلوں کا امکان ہے۔
سابق وزیراعظم شہباز شریف بھی نواز شریف کے لیے اہم پیغام لے کر چند گھنٹوں میں لندن پہنچ جائیں گے وہ شہباز شریف منگل کی صبح لندن سے پاکستان پہنچے تھے لیکن وطن واپسی کے تقریباً48گھنٹے بعد ہی لندن روانہ ہوگئے۔
لندن میں نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی اہم ملاقات بھی ہوگی، جس میں نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی کے حتمی پروگرام کے ساتھ الیکشن سے متعلق بھی اہم فیصلے متوقع ہیں۔