اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب کا ہسپتال میں ٹک ٹاک ویڈیوبنانے کا نوٹس،ایم ایس معطل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شاہ کوٹ ہسپتال میں خاتون کی ٹک ٹاک ویڈیو کا نوٹس لے لیا۔

ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق شاہ کوٹ ہسپتال میں ٹک ٹاک پر خاتون کی ویڈیو وائرل ہونے کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب کے نوٹس لینے پر کارروائی کی۔ایم ایس ٹی ایچ کیوہسپتال شاہ کوٹ ڈاکٹر عدنان افضل کو معطل کردیا گیا۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق سیکریٹری صحت نے معطل ایم ایس کے خلاف انکوائری کا حکم بھی دیا ۔سی ای او ہیلتھ ننکانہ ڈاکٹر اظہر امین کو تبدیل کردیا گیا۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں میں خواتین کی پرائیویسی، حرمت و تقدس کا خیال رکھا جائے گا۔ویڈیو ایک انٹرن نے بنائی اس کےخلاف بھی ایکشن لیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button