اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

مریم نواز نے خیبر پختونخوا حکومت پر بڑا الزام لگا دیا

لاہور(اے ون نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ انہيں پتا چلا ہے پتنگ بازی کی دھاتی ڈور خیبر پختونخوا سے بن کر پنجاب آ رہی ہے۔

 پنجاب کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ وہ اسے سیاسی جماعت ہی نہیں مانتیں جو ملک پر حملہ آور ہو۔

مریم نواز کا کہنا تھا جنوبی پنجاب میں جرائم پیشہ عناصر کے پاس جدید اسلحہ موجود ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے دھاتی ڈور سے متعلق بیان پر مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ مریم نواز نے کہا ہے کہ گردنیں کاٹنے والی دھاتی ڈور خیبرپختونخوا سے پنجاب میں آرہی ہے، پنجاب میں ڈور آرہی ہے تو کیا آپ کی پولیس سو رہی ہے؟ کیا آپ کی پولیس صرف آپ کی سکیورٹی اور پروٹوکول پر مامور ہے؟ 

انہوں نے کہا کہ مریم نواز اس بیان سے ثابت کر رہی ہیں کہ ان کی حکومت نالائق حکمرانوں پر مشتمل ہے، لہٰذا خیبرپختونخوا اورپنجاب کے لوگوں کے درمیان نفرتیں پیدا کرنے سے گریز کریں۔

ادھر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مشیراطلاعات خیبرپختونخوا کو جواب میں کہا کہ دھاتی ڈور سے متعلق نشاندہی الزام تراشی نہیں بلکہ رپورٹس کی بنیاد پر کی گئی ہے، صوبائیت کارڈ کھیلنے کی بجائے اپنے صوبے پر نظر رکھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button