اہم خبریںپاکستانتازہ ترینکھیل

بارش جیت گئی، ایشیا کپ کا بڑا مقابلہ بغیر نتیجہ ختم

پالے کیلے(اے ون نیوز)بارش جیت گئی، ایشیا کپ ون ڈے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ بارش کے باعث بغیر نتیجہ ختم ہوگیا، مسلسل بارش کی وجہ سے دوسری اننگز کا آغاز ہی نہ ہوسکا،دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا.

بھارت نے پاکستان کو جیت کےلئے267رنز کا ہدف دیا تھا.

ایشیا کپ ون ڈے کے تیسرے میچ میں پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کے کپتان روہت شرما اور کوہلی سمیت 9کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔

پالے کیلے سٹیڈیم میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، بھارت کی جانب سے روہت شرما اور شبمن گل نے بیٹنگ جبکہ پاکستان کے شاہین آفریدی نے باؤلنگ کا آغاز کیا۔

میچ کے آغاز میں ہی بھارتی بلے بازوں کے قدم لڑکھڑا گئے، کپتان روہت شرما ٹیم کے مجموعی 15 سکورز پر شاہین کی گیند کا شکار ہوئے، روہت نے 22 گیندوں پر 11 رنز بنائے، اس کے بعد کوہلی نے 4 رنز ہی بنائے تھے کہ وہ بھی شاہین کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے۔

اس کے علاوہ شریس آئیر 9 گیندوں پر 14 رنز جبکہ شبمن گل 32 گیندوں پر 10 رنز بنا کر پویلین لوٹے، دونوں کو حارث رؤف نے آؤٹ کیا۔

ایشان کشن اور ہاردک پانڈیا کے درمیان 100 رنز کی شراکت داری

ٹاپ آرڈر کی ناکامی کے بعد بھارت کے ایشان کشن اور ہاردک پانڈیا نے وکٹیں بچا کر میچ کو سنبھالا، دونوں کے درمیان 5ویں وکٹ کیلئے 100 رنز سے زائد کی شراکت داری ہوئی، دونوں کھلاڑیوں نے شاندار نصف سنچریاں سکور کیں۔

بعدازاں ایشان کشن 82 گیندوں پر 81 رنز بنا کر حارث رؤف کا شکار بنے، کشن کی جگہ پانڈیا کا ساتھ دینے کیلئے جارح مزاج بیٹر جڈیجا کریز پر آئے ہیں۔

خیال رہے کہ کھیل شروع ہونے کے بعد وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہی جس کے باعث میچ دو مرتبہ روکنا پڑا، تاہم اب پالے کیلے میں موسم خوشگوار ہے اور بادل جھٹ چکے ہیں۔

قبل ازیں ٹاس کے موقع پر کپتان بابر اعظم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے جبکہ روہت شرما کا کہنا تھا کہ اچھا سکور کر کے پاکستان پر دباؤ بڑھائیں گے۔

قومی سکواڈ
قومی ٹیم میں کپتان بابراعظم، فخر زمان، امام الحق، سلمان علی آغا، محمد رضوان شامل ہیں، شاداب خان، محمد نواز، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

بھارت کا سکواڈ
بھارتی ٹیم کپتان روہت شرما، شبمن گِل، ویرات کوہلی، ایشان کشن، شیرس آئیر ٹیم میں شامل ہیں، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، شاردل ٹھاکر، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ اور محمد سراج کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button