اہم خبریںکھیل

پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی نیوزی لینڈ کو باآسانی شکست دے دی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی نیوزی لینڈ کو باآسانی شکست دے دی۔

بابر اعظم کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 193 رنز کا ہدف دے دیا تھا جس کے تعاقب میں مہمان ٹیم 154 رنز بناسکی۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

اوپننگ جوڑی بابر اعظم اور محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 99 رنز جوڑے جہاں محمد رضوان اپنی 24ویں نصف سنچری بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے، انہیں میٹ ہینری نے کیچ آوٹ کروایا۔اگلی ہی گیند پر فخر زمان کو میٹ ہینری نے بولڈ کردیا۔ انکے بعد نئے آنے والے بلے باز صائم ایوب بھی کھاتہ نہ کھول سکے اور چھکا لگانے کی کوشش میں رویندرا کی گیند پر کیچ آوٹ ہوگئے۔

بابر اعظم کا ساتھ دینے کے لیے عماد وسیم کیریز پر آئے، انہوں نے 2 رنز بنائے اور جمی نیشم کی گیند پر بڑا شاٹ لگانے کی کوشش میں کیپر کو ہی کیچ دے بیٹھے۔ پاکستانی ٹیم 105 رنز پر ہی 4 اہم وکٹوں سے محروم ہوئی تو افتخار احمد نے کپتان بابر اعظم کا ساتھ دیا اور دونوں کے درمیان 43 گیندوں پر 87 رنز کی ناقابلِ شکست پارٹنرشپ بنی۔ بابر اعظم نے اننگز کی آخری گیند پر چوکا لگا کر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں اپنی تیسری سنچری مکمل کی۔

افتخار احمد نے ناقابلِ شکست 19 گیندوں پر 33 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری 2 وکٹیں لے کر نمایاں رہے جبکہ رچن رویندرا اور جمی نیشم کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے محتاط آغاز کیا، لیکن پاکستانی بولرز کی نپی تلی بولنگ کے آگے کیوی بیٹرز زیادہ رنز نہ بٹور سکے۔ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button