لاہور(اے ون نیوز) قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4 رنز سے شکست دے دی۔
پاکستان کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 159 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔پاکستان کی جانب سے افتخار احمد نے 24 گیندوں پر 60 رنز کی دھواں دار اننگ کھیلی تاہم وہ ٹیم کو فتح نہ دلا سکے۔ فہیم اشرف 27، فخر زمان 17، شاداب خان 16، صائم ایوب 10، شاہین شاہ آفریدی 6، محمد رضوان 6، عماد وسیم 3 اور کپتان بابر اعظم 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے جیمز نیشم نے 3، ایڈم ملن اور رچن روندر نے 2،2 جبکہ میٹ ہینری اور اِیش سودھی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان ٹام لیتھم 64 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ڈیرل مچل 33، وِل ینگ 17، جیمز نیشم 10 اور چیڈ بوز 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔مارک چیپ مین 16 اور رچن روندرا 8 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے 2، 2 جبکہ شاداب خان نے 1 وکٹ حاصل کی۔