اہم خبریںپاکستانتازہ ترینکھیل

شاہین چھا گئے،فخر کی 180 رنز کی شاندار اننگز، پاکستان نے دوسرا ون ڈے بھی جیت لیا

راولپنڈی(اے ون نیوز)شاہنیوں کی شاندار کارکردگی،پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کے دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کیویز کے 337 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس نے 49 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا اور یوں سیریز میں مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی۔راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ویل ینگ اور چیڈ بوویس نے اننگز کا آغاز کیا تاہم 33 رنز پر کیویز کی پہلی وکٹ گرگئی اور ویل ینگ 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔اس کے بعد چیڈ بوویس بھی 51 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، ڈیرل مچل اور ٹام لیتھم نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلیں اور 183 رنز کی شراکت قائم کی تاہم 129 رنز بنا کر مچل آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد ٹام لیتھم نروس نائینٹیز کا شکار ہوگئے اور 98 رنز پر حارث کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔کیویز نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز بنائے۔ گرین شرٹس کی جانب سے حارث رؤف نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

آج کے میچ میں فاسٹ بولر احسان اللہ اپنا ون ڈے ڈیبیو کیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے احسان اللہ کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جب کہ شاہین آفریدی نے احسان اللہ کو ون ڈے کیپ پہنائی۔

احسان اللہ کو پاکستان کی جانب سے 242ویں ون ڈے کیپ دی گئی ہے۔پاکستان ٹیم میں کپتان بابر اعظم، فخر زمان، امام الحق، عبداللّٰہ شفیق، محمد رضوان شامل ہیں۔آغا سلمان، محمد نواز، اسامہ میر، نسیم شاہ، حارث رؤف اور احسان اللّٰہ بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو فخر زمان کی شاندار سنچری کی بدولت 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button