پاکستانتازہ ترینخیبر پختونخواہ

خیبر پختون خوا اسمبلی کب تحلیل کی جائے گی ؟ وزیراعلیٰ محمود خان نے اعلان کر دیا 

وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان اعلان کیاہے کہ آج کے پی کے اسمبلی تحلیل کر دی جائے گی ، بطور وزیراعلیٰ یہ میرا آخری خطاب ہے ۔

تفصیلات کے مطابق محمود خان کا کہناتھا کہ آئین سے تجاوز کر کے سابق فاٹا سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ، کے پی کے اور ضم علاقوں کو وفاق کے فنڈ نہیں مل رہے ،وفاق نے ہمارے فنڈز روک رکھے ہیں، ہم اپنے فنڈز میں سے فاٹا کے ملازمین کو تنخواہیں دے رہی ہیں، فاٹا ملازمین کی تنخواہوں کے پیسے وفاق کی جانب سے نہیں بھجوا ئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پتا نہیں کون وفاقی حکومت کو مشورے دے رہاہے ،کے پی کے حکومت 35 ارب روپے صوبے اور عوام کو سبسڈی دے رہی ہے ، آپ لوگوں نے تو ملک کا بیڑا غرق کر دیاہے ،اب ہم دو بارہ زیرو سے شروعات کریں گے جو حالات اس حکومت نے کر دیئے ہیں ، عالمی سطح پر ان پر ان پریقین نہیں کیا جاتا ،گورنر خیبر پختون خوا تو کٹھ پتلی ہیں ،

ان کے پاس کوئی اختیار نہیں ہیے ،اگلی بار دو تہائی اکثیریت سے آئیں گے،عوام کو موجودہ حکومت پر یقین نہیں ہے ، وفاقی حکومت اپنا اقتدار نہیں سنبھال سکتی ،تیرہ لاکھ میٹرک ٹن گندم صوبہ خود پیدا کر رہاہے، باقی خریدتے ہیں پچاس لاکھ میٹرک ٹن گندم صوبے کی ضرور ت ہے ،متوسط طبقے کے لوگ مہنگائی سے پریشان ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button