این اے 253سے کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار میاں خان بگٹی ن لیگ میں شامل ہوگئے۔انہوں نے قائد ن لیگ میاں محمد نوازشریف اور صدر ن لیگ شہبازشریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے.
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے میاں محمد خان بگٹی کو ٹیلی فون کیا اور انہیں مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر مبارکباد دی، کہا آپ کے فیصلے پر آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں، جس پر میاں محمد خان بگٹی نے کہا کہ مجھےمسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ نہیں ملا تھا، آزاد جیت کر اب مسلم لیگ (ن) میں شامل ہورہا ہوں، میں اپنے حلقے کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔
خیال رہے کہ میاں محمد خان بگٹی این اے 253 کوہلو، ہرنائی، ڈیرہ بگٹی کے حلقے سے 46 ہزار 683 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔