اہم خبریںپاکستانتازہ ترینتجارت

بجٹ میں موبائل فونز پر نئے ٹیکس لاگو ہوں گے یا نہیں؟ فیصلہ ہو گیا

اسلام آباد(اے ون نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) موبائل فونز کی درآمد پر ڈیوٹی اور ٹیکس کے ڈھانچے پر مکمل نظر ثانی کر رہا ہے جس کی وجہ سے درآمدی موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے موبائل فونز کی درآمد پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی شرح برقرار رکھنے کا امکان ہے جب کہ سیلز ٹیکس کے ڈھانچے اور ود ہولڈنگ ٹیکس کو نہیں چھیڑا جائے گا۔

تاہم یکم جولائی 2023 سے درآمدی موبائل فونز پر کسٹمز اور ریگولیٹری ڈیوٹی مزید کم کرنے کی تجویز ہے۔

واضح رہے کہ یکم اپریل 2023 سے موبائل فونز کی درآمد پر 50 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی (RD) کم کر دی گئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button