برطانیہ نےسکولوں میں طالب علموں کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے۔
برطانوی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں 12 سال اور اس سے زائد عمر کے 97 فیصد بچوں کے پاس ذاتی موبائل فون ہیں،جبکہ انفرادی طور پر پابندی عائد کرنے والے اسکولوں میں تعلیمی معیار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
بیان میں وزارت تعلیم نےیاد دلایا کہ اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے (یونیسکو) نے بھی اسکولوں میں موبائل فونز پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جو سائبر بدمعاشی اور کلاسوں میں رکاوٹ کا باعث بنتے ہیں۔
برطانوی وزارت کی جانب سے بیان موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کرنے والے سکول کے حاصل کردہ نتائج بتاتے ہوئے کہا گیا کہ تعلیم سکولوں میں موبائل فون کے استعمال کی روک تھام کیلئے اداروں کے داخلی راستوں پر موبائل لے لئے جائیں گے۔