اہم خبریںتازہ تریندنیا

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند کب نظر آئے گا؟محکمہ فلکیات کی رپورٹ جاری

ریاض (اے ون نیوز)سعودی محکمہ فلکیات نے رمضان المبارک کے چاند سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہے۔

سعودی محکمہ فلکیات کے سربراہ شرف السفیانی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں پہلا روزہ 11 مارچ بروز سوموار کو ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق شرف السفیانی کا کہناہے کہ10 مارچ کو مقامی وقت کے مطابق دو پہر 12 بجے ماہ رمضان کے چاند کی پیدائش ہوگی اور مکہ مکرمہ کے وقت کے مطابق اتوار کو 6 بجکر 27 منٹ پر سورج غروب ہوگا جبکہ رمضان کا چاند 13 منٹ تک افق پر رہے گا ،انہوں نے کہا ہے کہ اس اعتبار سے اتوار کے روز رمضان کے ہلال کامشاہدہ ممکن ہے اور یوں پہلا روزہ 11 مارچ بروز سوموار کو ہوگا ،انہوں نے واضح کیا ہے کہ یہ محض فلکی حساب ہے تاہم رمضان کے ہلال کا ثبوت سپریم کورٹ میں گواہی اندراج کرانے سے ہی ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button