اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہرین فلکیات نے ممکنہ تاریخ بتادی

مصر کے فلکیاتی ادارے جیو فزیکل ریسرچ نے دعویٰ کیا ہے کہ عید الاضحیٰ 16 جون کو ہونے کا قوی امکان ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کا مقدس مہینہ عید الفطر جیسا خوبصورت تحفہ دیکر جا چکا ہے اور اب دنیا بھر کے مسلمان اسلامی کیلنڈر کے آخری مہینے ذی الحجہ کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔

ذی الحجہ میں فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے دنیا بھر سے مسلمانوں کی بڑی تعداد مکہ معظمہ پہنچتی ہے اور اس ماہ میں سال کی دوسری عید مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جاتی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق مصر میں وزارت اعلیٰ تعلیم اور سائنسی تحقیق کے قومی ادارہ برائے فلکیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یکم ذی الحجہ 7 جون بروز جمعے کو ہوگی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ماہ ذی الحج 1445ھ کا نیا چاند سورج غروب ہونے کے بعد سے مکہ معظمہ کے آسمان پر 11 منٹ اور قاہرہ میں 18 منٹ تک رہے گا۔

مصر کے فلکیاتی ادارے کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس حساب سے وقوف عرفہ 15 جون اور عید الاضحیٰ 16 جون کو ہوگی تاہم سعودی عرب کی طرف سے عید الاضحی کا چاند نظر آنے کے اعلان کے بعد ہی حتمی رائے قائم کی جا سکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button