دنیا

نوجوان نے اپنی روم میٹ کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے بیڈ میں چھپا دیے

نئی دہلی(اے ون نیوز)بھارت میں ایک شخص نے اپنی روم میٹ خاتون کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے بیڈ میں چھپا دیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی شہر ممبئی میں پیش آیا، جہاں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی روم میٹ خاتون کو قتل کردیا اور لاش کے ٹکڑے کرکے بیڈ کی خالی جگہ پر چھپا دیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 26 سالہ ہاردک شاہ اور 36 سالہ میگھا کرائے کے ایک فلیٹ میں رہتے تھے جہاں رینٹ ایگریمنٹ میں دونوں نے خود کو شادی شدہ ظاہر کیا تھا۔

پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہےکہ واقعے کی اطلاع تب ملی جب میگھا کی بہن کی جانب سے ریئل اسٹیٹ ایجنٹ سے رابطہ کیا گیا، مقتولہ کی بہن کا کہنا تھا کہ ہاردک نے اسے فون کرکے بتایا ہےکہ اس نے میگھا کو قتل کردیا ہے اور ساتھ ہی اس نے خودکشی کرنےکی دھمکی بھی دی۔

پولیس کے مطابق فلیٹ سے تعفن اٹھے پر پولیس نے گھر کر چھاپہ مارا جہاں انہیں بیڈ سے لاش کے ٹکڑے ملے،گردن پر گلا گھونٹنےکے نشانات بھی موجود تھے۔

پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے ملزم کو ریاست مدھیہ پردیش سےگرفتار کرلیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button